نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین پہنچ گئے، عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کریں گے

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر چین کے شہر شنگھائی پہنچ گئے جہاں وہ 16 اور 17 جولائی کے دوران عالمی مصنوعی ذہانت سے متعلق اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کا بانی رکن بنے گا، اسحاق ڈار شنگھائی میں معاہدے پر دستخط کریں گے

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے وفد کے ہمراہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (وائیکو) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے بانی رکن کی حیثیت سے اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم 17 جولائی کو 2026 ورلڈ اے آئی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جبکہ مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شنگھائی ایئرپورٹ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا استقبال شنگھائی میونسپل پارٹی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور نائب میئر وو وی، چین میں پاکستان کے ناظم الامور اعزاز خان اور شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل شہزاد احمد خان نے کیا۔

مزید پڑھیے: مصنوعی ذہانت کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر، عالمی ماہرین کا انتباہ

دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا اور پاکستان کے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں