یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ: پاکستان بدستور سب سے بڑا مستفید ملک قرار، سال 2024 میں 732 ملین یورو کی ٹیرف بچت

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی کمیشن کی تازہ جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان کو ایک بار پھر اس اسکیم سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ملکی معیشت اور مستقبل  کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟ تازہ ترین سروے سامنے آگیا

رپورٹ کے مطابق سنہ 2024 کے دوران پاکستان کی 7.5 ارب یورو مالیت کی برآمدات جی ایس پی پلس کی تجارتی رعایتوں کے لیے اہل رہیں جس کے نتیجے میں ملک کو تقریباً 732 ملین یورو کی ٹیرف بچت حاصل ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے یورپی تجارتی رعایتوں کے استعمال کی شرح 95.1 فیصد تک پہنچا دی جو جی ایس پی پلس سے بھرپور استفادے کی عکاسی کرتی ہے۔

یورپی کمیشن کے مطابق سنہ 2024 میں یورپی یونین نے پاکستان کی مجموعی برآمدات کا 28 فیصد خریدا جبکہ پاکستانی ملبوسات، ٹیکسٹائل، چمڑے، تیار خوراک اور دیگر مصنوعات نے جی ایس پی پلس کی رعایتوں سے نمایاں فائدہ اٹھایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس پروگرام سے متعلق تمام 27 بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق برقرار رکھی جبکہ یورپی یونین کے مانیٹرنگ نظام کے ساتھ مسلسل اور باقاعدہ تعاون بھی جاری رکھا۔

یورپی کمیشن نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو عالمی اے اسٹیٹس ملنے کو پاکستان کی ادارہ جاتی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جبکہ قومی کمیشن برائے اقلیت کے قیام کے لیے قانون سازی کو اقلیتوں کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے: امریکا میں پاکستانی ملبوسات کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ

رپورٹ میں انسداد تشدد قانون کے عملی قواعد، متعلقہ اداروں کی تربیت اور جیل اصلاحات کو بھی مثبت پیشرفت کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

اسی طرح خواتین کے تحفظ، گھریلو تشدد کے خلاف اقدامات اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے نئی قانون سازی کو بھی نمایاں پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

یورپی کمیشن نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں سے مشقت کے انسداد کے لیے پاکستان کے اقدامات کو بھی سراہا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی، کاربن مارکیٹ کے رہنما اصولوں اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انسدادِ منشیات سے متعلق نئے قوانین اور ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ نظام کو بھی مثبت اصلاحات میں شمار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک امریکا تجارتی مذاکرات: کیا پاکستانی برآمدات کو امریکی ٹیرف میں ریلیف ملے گا؟

یورپی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے لیے 400 ملین یورو کے ترقیاتی اور اصلاحاتی تعاون کے پروگرام کی حمایت جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون