الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق اپنے نام سے گردش کرنے والی جعلی پریس ریلیز کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے منسوب آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق ایک جعلی پریس ریلیز گردش کررہی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے ایسی کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن سے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے ترجمان نے بھی اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیٹر ہیڈ پر گردش کرنے والے ایک جعلی مراسلے کی سختی سے تردید کی تھی، جس میں آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات ملتوی ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا تھا کہ مذکورہ مراسلے کا نہ تو الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نہ ہی الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر سے کوئی تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: ایل اے 24 سدھنوتی کے انتخابات امیدوار کے انتقال پر ملتوی

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے واضح کیا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر جاری انتخابی شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ انتخابی پروگرام میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں اس کا اعلان صرف الیکشن کمیشن کے مجاز اور سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں، میڈیا نمائندگان اور عوام سے اپیل کی تھی کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون