ویڈیو: مریم اورنگزیب کے بیٹے نے ایم ایم اے کنٹینڈر سیریز اپنے نام کرلی، صوبائی وزیر خوشی سے نہال

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے صاحبزادے نے پاکستان ایم ایم اے کنٹینڈر سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں اپنے حریف فیضان کو ناک آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کر لی۔

مقابلے کے دوران انہوں نے ابتدا سے ہی حریف پر مکمل برتری برقرار رکھی اور زبردست انداز میں فائٹ اپنے نام کی۔ ان کی اس کارکردگی کو شائقین اور ایم ایم اے سے وابستہ شخصیات کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ چار سے پانچ گھنٹے سخت ٹریننگ کرتے ہیں اور ان کا خواب عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ مریم اورنگزیب نے ہمیشہ ان کے مکسڈ مارشل آرٹس کے شوق کی حوصلہ افزائی کی جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سابق یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیڈوف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس : اپوزیشن کی والڈ سٹی پر تنقید، مریم اورنگزیب کا بھرپور جواب

واضح رہے کہ پاکستان ایم ایم اے کنٹینڈر سیریز، پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کا ایک قومی رینکنگ ایونٹ ہے جس کا مقصد ابھرتے ہوئے فائٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب