برازیل کے لیجنڈ پیلے کی جرسی نے نیلامی میں تاریخ رقم کر دی

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کی 1958 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں پہنی گئی تاریخی جرسی نیلامی میں 49 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی، جس کے ساتھ ہی یہ فٹبال لیجنڈ سے منسلک اب تک کی سب سے قیمتی یادگار بن گئی۔

بین الاقوامی نیلام گھر سوتھبیز کے مطابق نمبر 10 کی یہ جرسی اس وقت کے 17 سالہ پیلے نے 1958 کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنی تھی، جہاں برازیل نے میزبان سویڈن کو 2-5 سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا عالمی ٹائٹل جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

سوتھبیز کے مطابق نیلامی کے دوران 5 سے زائد خریداروں نے مجموعی طور پر 10 بولیاں لگائیں، جس کے بعد یہ جرسی 49 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔

یہ جرسی نیلامی میں فروخت ہونے والی دنیا کی دوسری مہنگی ترین فٹبال شرٹ بھی بن گئی۔

اس فہرست میں پہلی پوزیشن ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی اس جرسی کے پاس ہے، جو انہوں نے 1986 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف اپنے مشہور زمانہ ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کے دوران پہنی تھی اور 2022 میں 93 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: لیاری کا جنون اور فٹ بال ورلڈ کپ، ’منی برازیل‘ اپنی ٹیم کو کیسے سپورٹ کر رہا ہے؟

پیلے نے، جن کا 2022 میں 82 برس کی عمر میں انتقال ہوا، 1958 کے ورلڈ کپ فائنل میں 2 گول کیے تھے اور وہ آج بھی ورلڈ کپ فائنل میں گول کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز رکھتے ہیں۔

سوتھبیز کے مطابق یہی جرسی اس سے قبل 2004 میں بھی نیلام ہوئی تھی، جب اسے 70 ہزار 505 برطانوی پاؤنڈ یعنی تقریباً ایک لاکھ 5 ہزار 600 ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن، میچ فکسنگ کے شبہے میں بھارتی مالک گرفتار

فیفا ورلڈ کے فاتحین کو پہلی بار امریکی طرز کی انگوٹھیاں دی جائیں گی

تعطیلات خوشی سے غم میں بدل گئیں، ویڈیو کال پر ملازم کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے نئے امکانات، صحت اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا: چینی سفیر

3 بڑے امریکی ٹی وی چینلز نے ٹرمپ کا خطاب براہِ راست نشر کرنے سے انکار کر دیا

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون