الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس جعلی مراسلے کی سختی سے تردید کردی ہے جس میں آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات ملتوی ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے انتخابی شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیٹر ہیڈ پر ایک جعلی مراسلہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پھیلایا جا رہا ہے، جس کا نہ تو الیکشن کمیشن پاکستان سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر سے۔

ترجمان نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں، میڈیا نمائندگان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد اور گمراہ کن اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف الیکشن کمیشن کے جاری کردہ سرکاری اعلانات اور محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری خبروں پر اعتماد کریں۔

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات ان شاء اللہ اپنے مقررہ وقت پر جاری انتخابی شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: ایل اے 24 سدھنوتی کے انتخابات امیدوار کے انتقال پر ملتوی

ترجمان کے مطابق انتخابی پروگرام میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں اس کا اعلان صرف الیکشن کمیشن کے مجاز اور سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اور جعلی معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر اعتماد کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون