ایران تنازع بڑھنے پر امریکا کا عالمی ٹریول الرٹ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے دنیا بھر میں سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کسی بھی وقت غیر متوقع طور پر مزید سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے دوران غیر معمولی احتیاط برتیں، تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں اور قریبی امریکی سفارت خانوں یا قونصل خانوں کی ہدایات پر عمل کریں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی عارضی بندش اور بین الاقوامی سفر میں رکاوٹوں کا خدشہ موجود ہے۔ امریکی حکام نے خبردار کیا کہ ایران کے حامی گروہ دنیا کے مختلف حصوں میں امریکی مفادات، سفارتی تنصیبات یا امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی کہ اردن میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک لاپتا ہو گیا، جس کے بعد امریکا نے ایران میں نئے فضائی حملے بھی کیے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ایرانی پاسداران انقلاب کی ان تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا جو امریکی فوجیوں پر حملوں میں ملوث تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026: فیرا توریس کا شاندار فیلڈ گول، اسپین عالمی چیمپیئن بن گیا، ارجنٹائن کا خواب چکنا چور

فیفا ورلڈ کپ فائنل، ارجنٹینا کے اینزو فرینڈیز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کردیا

میسی کی فٹنس کا کمال، ورلڈ کپ فٹبال فائنل کھیلنے والے دوسرے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے چھپے راز، فاتح ٹیم اصل ٹرافی اپنے ساتھ کیوں نہیں لے جا سکتی؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا کی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں، اسپین سیمی فائنل الیون کے ساتھ مد مقابل

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ