فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیتن یاہو نے ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ارجنٹینا کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کر دیا ہے۔ ارجنٹینا کی ٹیم فائنل میں اسپین کے مدمقابل ہوگی۔

مزید پڑھیں:فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں تعینات ارجنٹینا کے سفیر نے ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر بنجمن نیتن یاہو کو ارجنٹینا کی فٹبال جرسی پیش کی، جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے ارجنٹینا کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کو سپورٹ کر رہے ہیں اور ان کے ارجنٹینا کے صدر جاویئر میلی کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ارجنٹینا اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان مقابلے کو دنیا بھر میں فٹبال کے شائقین بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں، جبکہ لاطینی امریکا میں بھی ارجنٹینا کی حمایت اور مخالفت دونوں طرح کے جذبات سامنے آ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ، اسپین نے فاتح بن کر 50، ارجنٹائن نے 33 ملین ڈالر انعامی رقم حاصل کر لی

فیفا ورلڈ کپ: روڈری نے گولڈن بال، کیوبارسی بہترین نوجوان کھلاڑی اور سیمون گولڈن گلووز کے فاتح

فرانس کے کائیلین ایمباپے نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، دوسری بار گولڈن بوٹ کے حقدار ٹھہرے

فیفا ورلڈ کپ 2026: فیرا توریس کا شاندار فیلڈ گول، اسپین عالمی چیمپیئن بن گیا، ارجنٹائن کا خواب چکنا چور

فیفا ورلڈ کپ فائنل، ارجنٹینا کے اینزو فرینڈیز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کردیا گیا

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ