لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب فائرنگ، ملزم اسلحے سمیت گرفتار

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں پیش آیا، جہاں ایک کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کو اوورٹیک کیا اور فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:مشکل وقت میں ریاست بچانے کا فیصلہ، تاریخ وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو یاد رکھے گی، عطا تارڑ

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جا رہے تھے کہ ایک گاڑی نے بائیں جانب سے ان کی گاڑی کو کراس کیا اور 5 فائر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد متعلقہ گاڑی کا پیچھا کیا گیا اور ناکے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘شریکِ حیات کی ضروریات کو نظر انداز نہ کریں’، احسن خان کا مداحوں کے نام پیغام

چینی کمپنی مون شاٹ اے آئی کا نیا ماڈل ‘کیمی کے 3‘ لانچنگ کے لیے تیار، خاص بات کیا ہے؟

جوڈیشل کمیشن نے سندھ، اسلام آباد ہائیکورٹس کے لیے 6 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کردی

برطانیہ کو نیا وزیراعظم مل گیا، اینڈی برنہم نے شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد حکومت سنبھال لی

ڈیویڈنڈ آمدن پر 35 فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کردیں

ویڈیو

پاکستان، کینیڈا تعلقات میں نئی پیشرفت، تجارت، سرمایہ کاری اور سلامتی کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم باہمت راحت بی بی، ڈھابہ چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگیں

چین کے نوجوانوں میں اردو زبان کیوں مقبول ہورہی ہے؟

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں