اسپین سے فائنل ہارنے والی ارجنٹائن ٹیم کا ریڈ کارپٹ استقبال، میسی غائب

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ کی رنرز اپ ارجنٹائن ٹیم کا پیر کے روز وطن واپسی پر شاندار اور جذباتی استقبال کیا گیا۔ ریڈ کارپٹ، فوجی بینڈ اور ہزاروں مداحوں نے ٹیم کا بھرپور خیرمقدم کیا اور فائنل میں شکست کے باوجود کوچ لیونل اسکالونی کی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کی شکست پر لیونل میسی نے خاموشی توڑ دی

ارجنٹائن کی مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ جیتنے کی امید اس وقت دم توڑ گئی جب اتوار کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اسپین کے فیران ٹوریس نے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے کامیابی دلا دی۔

ایزیزا میں شاندار استقبال

ارجنٹائن کا اسکواڈ منسٹریو پسٹارینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایزیزا) پہنچا، جہاں گرینیڈیئر رجمنٹ کے اہلکاروں نے ریڈ کارپٹ بچھا کر اور مشہور قومی ترانے ’موچاچوس‘ کی دھن پر ٹیم کا استقبال کیا۔

وفد کی آمد کو آسان بنانے کے لیے طیارے کو نجی ایف بی او ٹرمینل پر لے جایا گیا۔

ایئرپورٹ کے قریب ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر کے باہر ہزاروں مداح قومی پرچم اٹھائے، ڈھول بجاتے اور نعرے لگاتے ہوئے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے جمع تھے۔

لیونل میسی اسکواڈ کے ساتھ واپس نہ آئے

بہت سے مداح لیونل میسی کی مشہور نمبر 10 جرسی پہن کر اپنے کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر تھے، تاہم 39 سالہ میسی وطن واپس آنے والے وفد کا حصہ نہیں تھے۔

اے ایف اے کے مطابق چند کھلاڑی الگ پروازوں کے ذریعے ارجنٹائن واپس آئیں گے۔

میسی نے سوشل میڈیا پر فائنل میں شکست کو ’انتہائی تکلیف دہ‘ قرار دیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ان کا آخری فیفا ورلڈ کپ تھا، اگرچہ انہوں نے تاحال بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔

کھلاڑیوں کا عوام کو سلام

ارجنٹائن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز، نکولس اوٹامیندی، لیساندرو مارٹینیز، الیکسس میک ایلسٹر، لیانڈرو پریڈیس، جیووانی لو سیلسو، گونزالو مونٹیئل، نکولس تاگلیافیکو، ایکسی کوئل پالاسیوس، تھیاگو المادا اور خوان موسو سمیت دیگر شامل تھے۔

بعد ازاں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے سخت سیکیورٹی میں اوپن ٹاپ بس کے ذریعے لیونل آندریس میسی ٹریننگ سینٹر تک سفر کیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کی جیت، ناپسندیدہ ریکارڈ ارجنٹینا کے نام

راستے بھر گھنٹوں سے موجود مداحوں نے قومی پرچم لہرا کر، نعرے لگا کر اور تالیاں بجا کر اپنی ٹیم کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

ٹریننگ کمپلیکس پہنچنے پر ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا، جس کے ساتھ ہی وطن واپسی کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: گرفتار ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت نے تحقیقات پر سوالیہ نشان لگادیا

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی، 37 مکانات متاثر

حکومت کی سام سنگ کو پاکستان سے عالمی منڈیوں تک برآمدات بڑھانے کی پیشکش

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ