ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کی شکست پر لیونل میسی نے خاموشی توڑ دی

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کو ’انتہائی تکلیف دہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس زخم کو بھرنے میں کافی وقت لگے گا۔

تاہم انہوں نے مسلسل دوسری مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر اپنی ٹیم کی تعریف کی اور بھرپور حمایت کرنے پر ارجنٹائن کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کی جیت، ناپسندیدہ ریکارڈ ارجنٹینا کے نام

اتوار کو امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ایسٹ ردرفورڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول کی بدولت ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے

میں صفر سے شکست دے کر 2022 کے عالمی چیمپئنز کو مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا تھا۔

اس شکست کے ساتھ ہی ارجنٹائن 1962 کے بعد ورلڈ کپ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والی پہلی مردوں کی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل نہ کر سکی۔

میسی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ دکھ بہت گہرا ہے اور اس زخم کو بھرنے میں کافی وقت لگے گا۔

’لیکن میں ان تمام خوبصورت یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ پورے ملک کی حمایت، اور ہماری ٹیم کی محنت اور عزم نے ایک بار پھر ہمیں دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل کر دیا۔‘

مزید پڑھیں: میسی کی فٹنس کا کمال، ورلڈ کپ فٹبال فائنل کھیلنے والے دوسرے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

39 سالہ میسی نے اسپین کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ارجنٹائن کو مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے پر فخر ہونا چاہیے۔

میسی مردوں کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں برازیل کے سابق کپتان کافو کے بعد دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 3 ورلڈ کپ فائنلز میں شرکت کی۔

انٹر میامی سے وابستہ میسی ارجنٹائن کے کامیاب ترین فٹبالر تصور کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنی قیادت میں ارجنٹائن کو 2022 کا ورلڈ کپ، 2021 اور 2024 کا کوپا امریکا اور 2022 کی فائنلیسیما جتوائی، جبکہ وہ 8 مرتبہ بیلون ڈی اور کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

اپنے پیغام کے اختتام پر میسی نے کہا کہ ایک بار پھر ہم ایک قوم کے طور پر متحد ہوئے اور ارجنٹینین ہونے کے بے پناہ فخر کو ایک ساتھ محسوس کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر