پیٹرول پمپس مالکان کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا کا اعلان

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل پاکستان پیٹرول پمپس مالکان نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں کل رات 12 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے پیٹرول پمپس 22 جولائی سے بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز کا اعلان

پیٹرول پمپس مالکان کے رہنماؤں نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر طے ہونی چاہییں، روزانہ قیمتوں کا تعین درست طریقہ کار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ بنیادوں پر قیمتوں میں تبدیلی سے پیٹرول پمپ ڈیلرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پیٹرول پمپس مالکان کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، پمپس بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنا منافع مارجن بڑھوانے کے لیے ملک بھر میں 22 جولائی سے پیڑول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شہریوں کو پیٹرول نہ دینے پر 7 پیٹرول پمپس سیل

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے حکومت سے پیڑولیم مارجن 6 فیصد سے بڑھا کر 11 فیصد کرنے اور اس حوالے سے جلد تحریری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین عبداسمیع خان کا کہنا تھا کہ اسمگل شدہ ایرانی پیڑول و ڈیزل کی ترسیل کی وجہ سے ڈیلرز کی سیل 30 فیصد تک گر گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور دیگر یوٹیلیٹیز کی وجہ سے مالی اخراجات بڑھ گئے ہیں اور آمدنی ختم ہوگئی ہے لیکن حکومت ڈیلرز کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چودھری عرفان الٰہی، صدر لاہور چودھری نعمان مجید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کا پرافٹ مارجن حکومتی وعدے کے مطابق بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پیٹرول پمپس پر رش کے بعد ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے تحمل کی اپیل

چودھری عرفان الٰہی نے کہا کہ اسمگل شدہ ڈیزل اور پیڑول سے پمپ مالکان متاثر ہو رہے ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہفتہ 22 جولائی کو لاہور سمیت ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں 12 ہزار پیٹرول پمپس ہیں جن میں سے 10 ہزار پمپس ان کی ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے