پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشنز نے ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا، وفاقی حکومت کی مسائل کے حل کی یقین دہانی

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشنز نے ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشنز کے ترجمان ندیم خان نے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ مؤخر کرنے کا اعلان کیا، آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشنز نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ 22 جولائی رات 12بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پمپس مالکان کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا کا اعلان

پیٹرول پمپ مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے میں ایک بار پھر جنگ کے خدشات اور عالمی منڈی میں دباؤ کے باعث قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے، تاہم حکومت عوام اور تمام متعلقہ فریقین کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے معاملات کو منصفانہ انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، محسن نقوی اور اسحاق ڈار خطے کی صورتحال اور عالمی دباؤ کے تناظر میں مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نے اوگرا کی مدد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نظام کو آگے بڑھایا ہے، تاہم اس دوران عوام کو درپیش مشکلات کا بھی مکمل احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن کا معاملہ گزشتہ کئی سال سے زیرِ التوا ہے، جسے اوگرا اور کابینہ کے ذریعے منصفانہ طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ڈیلرز اپنے کاروباری اخراجات پورے کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا جم غفیر، انتظامیہ کی اہم ہدایت

وزیرِ مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ دو ہفتوں میں ڈیلرز کے مارجن کے معاملے پر پیش رفت کی جائے گی اور جلد خوشخبری دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے درمیان دیگر معاملات دو ہفتوں میں حل نہ ہوئے تو دوبارہ بیٹھ کر بات چیت کی جائے گی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم شعبے میں شفاف نظام چاہتی ہے تاکہ کسی بھی فریق پر ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کے الزامات نہ لگ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں اور پیٹرولیم کمپنیوں نے حکومت کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے، اور مشترکہ کوششوں سے موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ماضی میں پیٹرول کی قیمت 520 روپے تک پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کوششوں سے قیمتوں میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں بہتری کے ساتھ عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔

’امید ہے کہ 2 ہفتوں کے اندر کمیشن مارجن کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا

اس موقع پر پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے اطلاعات سیکریٹری ندیم خان نے کہا کہ وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پیٹرول پمپ مالکان کے مطالبات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2022 سے زیرِ التوا پیٹرول پمپ مالکان کے کمیشن مارجن کے معاملے کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس حوالے سے تحریری معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

ندیم عزیز خان نے کہا کہ انہیں علی پرویز ملک پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ 2 ہفتوں کے اندر کمیشن مارجن کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے کو بھی دو ہفتوں کے لیے آزمائشی بنیادوں پر جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس دوران اس نظام کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا، اور اگر عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہوا تو اسے جاری رکھا جائے گا، بصورت دیگر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول پمپ مالکان کو مذاکرات میں شامل کیا اور ان کے مؤقف کو سنا، جس پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔

ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے کہا کہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کی کال مؤخر کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے ملک بھر کے 14 ہزار پیٹرول پمپ مالکان اور تمام متعلقہ فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دو ہفتوں بعد ان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے