کیا ایپل آئی فون ایئر 2 بڑا سرپرائز دینے جارہا ہے؟ لانچ اور نئے فیچرز سے متعلق اہم تفصیلات

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے آئندہ الٹرا سلم اسمارٹ فون iPhone Air 2 کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق کمپنی اس بار صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیمرا، بیٹری اور کولنگ سسٹم میں نمایاں بہتری متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی نسل کے iPhone Air کی انتہائی پتلی ساخت کو تو صارفین نے پسند کیا تاہم اس میں صرف ایک ریئر کیمرا اور نسبتاً کم بیٹری لائف کو اس کی بڑی کمزوریاں قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری؟ کیا ایپل اب اقساط پر آئی فون فروخت کرے گا؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نئے iPhone Air 2 میں پہلی بار دو ریئر کیمروں کا نظام متعارف کرا سکتا ہے، جس میں مین کیمرا کے ساتھ الٹرا وائیڈ لینس بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔ اس سے صارفین کو فوٹوگرافی کے مزید بہتر اور متنوع آپشنز دستیاب ہوں گے۔

بیٹری کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سپلائی چین سے وابستہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ iPhone Air 2 میں تقریباً 3,500mAh بیٹری دی جا سکتی ہے، جو موجودہ ماڈل کی 3,149mAh بیٹری کے مقابلے میں 10 فیصد سے زائد بڑی ہوگی۔ اس کے علاوہ نئے A20 Pro پروسیسر کی بہتر توانائی بچانے والی صلاحیت بھی بیٹری ٹائمنگ میں اضافہ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 18 پرو ایپل کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ گریڈ ثابت ہوگا؟ 7 بڑی لیکس نے تہلکہ مچا دیا

رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے پرو ماڈلز میں استعمال ہونے والا ویپر چیمبر کولنگ سسٹم بھی iPhone Air 2 میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے، جس سے فون زیادہ دیر تک بہتر کارکردگی دکھا سکے گا اور زیادہ گرم ہونے کے امکانات بھی کم ہوں گے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق iPhone Air 2 کو ستمبر 2026 میں متعارف کرایا جانا تھا تاہم تازہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اب اس کی لانچ 2027 میں متوقع ہے جہاں اسے نئے iPhone 18 کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 18 پرو ایپل کا مہنگا ترین فون ہوگا؟ لانچ اور قیمت سے متعلق بڑی خبر

واضح رہے کہ ایپل نے تاحال iPhone Air 2 کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، اس لیے سامنے آنے والی تمام معلومات مختلف ذرائع اور لیکس پر مبنی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار