کیا آئی فون 18 پرو ایپل کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ گریڈ ثابت ہوگا؟ 7 بڑی لیکس نے تہلکہ مچا دیا

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے آئندہ فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 18 پرو سے متعلق اہم لیکس سامنے آگئی ہیں جن کے مطابق کمپنی نئے ماڈل میں کیمرہ، ڈسپلے، بیٹری، ڈیزائن اور پروسیسر سمیت متعدد نمایاں تبدیلیاں متعارف کرا سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل رواں برس اپنی روایتی لانچ حکمت عملی میں بھی تبدیلی پر غور کر رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ کمپنی ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور اپنا پہلا فولڈیبل آئی فون متعارف کرائے گی، جبکہ نسبتاً کم قیمت والے ماڈلز آئی فون 18، آئی فون ایئر 2 اور آئی فون 18e کو 2027 کے موسم بہار میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 18 پرو ایپل کا مہنگا ترین فون ہوگا؟ لانچ اور قیمت سے متعلق بڑی خبر

رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو کا مجموعی ڈیزائن گزشتہ ماڈل سے ملتا جلتا ہوگا، تاہم اس بار صارفین کو چیری ریڈ اور ہلکے نیلے سمیت نئے رنگوں کے انتخاب کا امکان ہے۔ دوسری جانب آئی فون 18 پرو میکس میں بڑی بیٹری کی وجہ سے اس کی موٹائی اور وزن میں معمولی اضافہ بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپل ڈائنامک آئی لینڈ کو پہلے کے مقابلے میں تقریباً 35 فیصد چھوٹا کر سکتا ہے جس کے لیے فیس آئی ڈی کے کچھ سینسر اسکرین کے نیچے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سے صارفین کو زیادہ بڑا ڈسپلے ایریا دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے فولڈایبل فون کے حصول کے لیے صارفین کو کتنا انتظار کرنا پڑسکتا ہے؟

کیمرہ سسٹم میں بھی اہم تبدیلی متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی فون 18 پرو میں پہلی مرتبہ ویری ایبل اپرچر ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا سکتی ہے جو روشنی کے مطابق خودکار انداز میں اپرچر کو ایڈجسٹ کرے گی جس سے کم اور زیادہ روشنی دونوں صورتوں میں بہتر تصاویر لینا ممکن ہوگا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے فون میں A20 چپ استعمال کیے جانے کا امکان ہے جو TSMC کی جدید 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر تیار کی جائے گی۔ اس نئی چپ سے کارکردگی اور توانائی کی بچت میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے، اگرچہ اس کی تیاری پر لاگت میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 18 اور آئی فون 18ای  کے ماڈلز میں 9جی بی ریم شامل کیے جانے کا امکان

لیکس کے مطابق ایپل اس بار اپنی چپ حکمت عملی میں بھی تبدیلی لا سکتا ہے اور ممکن ہے کہ پوری آئی فون 18 سیریز میں ایک ہی طاقتور A20 پروسیسر فراہم کیا جائے جس سے بنیادی اور پرو ماڈلز کی کارکردگی میں فرق کم ہو جائے گا۔

بیٹری کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو میکس میں تقریباً 5,200mAh جبکہ آئی فون 18 پرو میں 4,288mAh گنجائش کی بیٹری دی جا سکتی ہے جو نئے پروسیسر کے ساتھ مل کر طویل بیٹری لائف فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا اوپن اے آئی پر بڑا مقدمہ، چیٹ جی پی ٹی اور آئی فون استعمال کرنے والوں پر کیا اثر پڑے گا؟

تاہم یہ تمام معلومات مختلف لیکس اور غیر سرکاری رپورٹس پر مبنی ہیں جبکہ ایپل نے اب تک آئی فون 18 سیریز کی کسی بھی خصوصیت یا لانچ شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے