پاکستان اور برطانیہ کا امن، سفارتکاری اور علاقائی استحکام کے فروغ پر زور

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور برطانیہ نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور موجودہ علاقائی کشیدگی کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر آج برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقیاتی امور ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: شبیر احمد کا معاملہ برطانیہ کا اندرونی مسئلہ، پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایڈ ملی بینڈ کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مثبت خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا اور ایران میں صلح کروانے پر برطانیہ بھی پاکستانی کردارکا معترف، برطانوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون

برطانوی وزیر خارجہ نے حالیہ امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر دونوں فریقوں نے خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسلسل مذاکرات، سفارت کاری اور تعمیری روابط ناگزیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سوشل میڈیا نے تخلیقی صلاحیتوں کو محدود کر دیا، لوگ صرف ٹرینڈز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جاوید اختر

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب