آزاد کشمیر انتخابات : میرپور ڈویژن میں سیکیورٹی و انتخابی انتظامات مکمل، 18 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت عام انتخابات 2026 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان، ڈی آئی جی پولیس کامران علی، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے انتخابی اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگز پیش کیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ادارے پرامن، صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار انتخابات کے نتائج دوسرے ڈویژنز پر اثرانداز نہیں ہوں گے اور افواہوں کا بروقت جواب دیا جائے۔ سیکیورٹی فورسز کی پولنگ اسٹیشنز پر آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ووٹرز و عملے کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی نے 35 حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

کمشنر میرپور ڈویژن نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہاں مجموعی طور پر 14 لاکھ 437 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن کے لیے 2316 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 1241 انتہائی حساس اور 724 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ انتخاب میں مجموعی طور پر 288 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سب سے زیادہ 34 امیدوار حلقہ LA-3 میرپور سٹی سے حصہ لے رہے ہیں۔ نگرانی کے لیے 13 زونز اور 205 سیکٹرز بنائے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی پولیس کامران علی کے مطابق سیکیورٹی کے لیے 3 سطحی نظام نافذ کیا گیا ہے جس میں پولیس، سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج شامل ہیں۔ پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار 560 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جن میں پاک فوج کے 2100 جوان، پنجاب و سندھ رینجرز اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں تاکہ انتخابی عمل کو ہر لحاظ سے محفوظ بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں