حکومت سے کامیاب مذاکرات، ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری احتجاج بالآخر حکومت اور کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

نئی دہلی میں بھارتی مرکزی وزیر جے پی نڈا اور وزیر مملکت جتیندر سنگھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی جے پی کے ترجمان نے کہاکہ حکومت نے جماعت کے تمام اہم مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، اس لیے ملک بھر کے مظاہرین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا احتجاج پرامن انداز میں ختم کر دیں۔

مزید پڑھیں: پیپر لیک اسکینڈل پر مودی حکومت کو بڑا دھچکا، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

ترجمان کے مطابق حکومت نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے سمیت دیگر مطالبات بھی منظور کر لیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیٹ (NEET) امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ احتجاجی تحریک سے وابستہ کارکنوں کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے تعلیمی اصلاحات کے لیے سی جے پی کے پیش کردہ پانچ نکاتی ایجنڈے سے بھی اصولی اتفاق کیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں آئندہ بھی مذاکرات کا عمل جاری رہے گا تاکہ اصلاحات کو عملی شکل دی جا سکے۔

سی جے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں جماعت کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، جبکہ اس حوالے سے آئندہ منگل تک تحریری ضمانت بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مئی 2026 سے کاکروچ جنتا پارٹی امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے خلاف نئی دہلی میں مسلسل احتجاج کر رہی تھی۔ اسی تحریک کے دوران معروف بھارتی سماجی شخصیت سونم وانگچک نے 26 روز تک بھوک ہڑتال بھی کی۔

تحریک نے اس وقت شدت اختیار کی جب سی جے پی نے 20 جولائی کو جنتر منتر پہنچنے کی کال دی، جس پر ہزاروں نوجوان احتجاج میں شریک ہوئے۔

اس دوران بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ متعدد نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔

مزید پڑھیں: کلاس روم سے سڑک تک، طلبہ نے مودی سرکار کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے نوجوانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی، تاہم مظاہرین وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر قائم رہے اور حکومت کی جانب سے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا۔

اس احتجاج کے دوران بھارت کی مختلف اپوزیشن جماعتوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار