دوسرا ون ڈے: سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میزبان ٹیم کی کامیابی میں وشمی گونا رتنے اور ہرشیتا سامارا وکرما کی شاندار سنچریاں فیصلہ کن ثابت ہوئیں۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز اسکور کیے۔

پاکستانی اننگز کا آغاز زیادہ مضبوط نہ تھا، جہاں صدف شمس 12 اور گلفروزہ 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

اس کے بعد سدرا امین اور عائشہ ظفر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی اننگز کو سنبھالا۔

سدرا امین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے شامل تھے، جبکہ عائشہ ظفر نے 49 اور منیبہ علی نے 45 رنز کا اضافہ کیا۔

274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کو ابتدا میں دھچکا لگا اور کپتان چماری اتاپتو صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئیں، تاہم اس کے بعد وشمی گونا رتنے اور ہرشیتا سامارا وکرما نے دوسری وکٹ کے لیے 203 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کا رخ یکسر بدل دیا۔

وشمی گونا رتنے نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ ہرشیتا سامارا وکرما نے ناقابلِ شکست 100 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 47ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

3 ایک روزہ میچوں کی سیریز اب ایک، ایک سے برابر ہو چکی ہے، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن اور آخری ون ڈے 31 جولائی کو دمبولا میں کھیلا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار