ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحیرہ کیسپین میں ایک ایرانی بحری جہاز پر مبینہ یوکرینی حملے کے بعد ایران اور یوکرین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایرانی حکام نے کیف کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے مختصر مہلت، ایران کو بھی دھمکی دیدی

ایرانی حکام کے مطابق حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوئے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران مناسب وقت پر اس کا جواب دے گا۔

دوسری جانب امریکا نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں کو مزید موقع دینے کے لیے اپنی عسکری کارروائیوں میں وقتی وقفہ برقرار رکھا ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ’کچھ مہلت‘ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران کشیدگی کے اثرات، امریکی تیل ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

اس سے قبل ایک امریکی ذریعے نے بھی بتایا تھا کہ فوجی کارروائیاں فی الحال معطل ہیں، جبکہ خطے میں امریکی فضائی حملوں کے وقفے کے دوران اتحادی ممالک کی جانب سے ایران کے کسی نئے حملے کی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی۔

https://Twitter.com/TehranTimes79/status/2081369504362230112

ادھر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی بحری تجارت بھی متاثر ہونے لگی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہفتے کے اختتام پر باب المندب اور آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستوں سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں سستی دیکھی گئی، جس سے عالمی سپلائی چین اور توانائی کی ترسیل پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مشرقی یوکرین میں روس کی بڑی پیشرفت، اہم شہر پر قبضے کا دعویٰ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور یوکرین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھی یا خطے میں عسکری کارروائیاں دوبارہ شروع ہوئیں تو عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے اہم بحری راستوں پر دباؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ:میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان