یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے لیے نیا تھمب نیل فیچر متعارف کرا دیا

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیوب نے اپنے صارفین کی ایک پرانی خواہش پوری کرتے ہوئے شارٹس ویڈیوز کے لیے نیا اور مفید فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے ویڈیو بنانے والے اب اپنی مختصر ویڈیوز کے لیے مرضی کا تھمب نیل منتخب یا اپ لوڈ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کا مقصد تخلیق کاروں کو اپنی ویڈیوز زیادہ مؤثر انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے، تاکہ ان کے مواد کو زیادہ ناظرین تک پہنچانے میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کا بہترین تھمب نیل کے انتخاب میں مدد کرنے والا نیا فیچر کیا ہے؟

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت صرف ان صارفین کو فراہم کی جارہی ہے جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ ہیں، یعنی وہ اپنی ویڈیوز سے آمدنی حاصل کررہے ہیں۔ ایسے تخلیق کار اب اپنی شارٹس ویڈیوز کے لیے اپنی پسند کی کسٹم تھمب نیل تصویر اپ لوڈ کرسکیں گے، جس سے ان کی ویڈیوز زیادہ نمایاں نظر آئیں گی۔

اس کے علاوہ، یوٹیوب اسٹوڈیو کے ذریعے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے صارفین پہلے سے شائع شدہ شارٹس ویڈیوز کے تھمب نیل بھی تبدیل کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر پر صارفین کو ویڈیو کے تین تجویز کردہ فریمز میں سے کسی ایک کو تھمب نیل کے طور پر منتخب کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

یہ سہولت طویل دورانیے کی ویڈیوز کے لیے پہلے ہی موجود تھی، تاہم اب اسے شارٹس ویڈیوز تک بھی توسیع دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب موبائل ایپ استعمال کرنے والے صارفین پہلے کی طرح ویڈیو کے کسی بھی فریم کو تھمب نیل کے طور پر منتخب کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ تجویز کیے جانے والے تھمب نیلز ویڈیو کے موضوع، انداز اور مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیے جائیں گے، تاکہ وہ ناظرین کی توجہ زیادہ مؤثر طریقے سے حاصل کرسکیں۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ مستقبل میں اس فیچر کو مرحلہ وار مزید صارفین کے لیے بھی دستیاب کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان