روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت میں خود انحصاری، حکومت نے واضح روڈ میپ پیش کردیا

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت میں خود انحصاری حاصل کرنے کا قومی فیصلہ کر لیا ہے اور ملک مستقبل کی جدید ٹیکنالوجیز میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں 2 روزہ انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کو قومی ترقی، روزگار اور معاشی مسابقت کا بنیادی ذریعہ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن قوانین میں اصلاحات ضروری، شزا فاطمہ

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ذہین ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو رہی ہے، جہاں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس صنعت، زراعت، لاجسٹکس، انفراسٹرکچر، قدرتی آفات سے نمٹنے اور قومی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق جو ممالک ان ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کریں گے، وہی مستقبل کی معیشت کی قیادت کریں گے، جبکہ پاکستان نے محض صارف بننے کے بجائے رہنما بننے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 5 لاکھ نوجوانوں کی عالمی کمپنیوں کی ذریعے آئی ٹی تربیت، شزا فاطمہ نے خوشخبری سنادی

شزا فاطمہ نے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدات میں تقریباً 21 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ملک نے آئی ٹی یو کی سائبر سیکیورٹی درجہ بندی، ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس اور آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس میں بھی نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت، اختراعی نظام، اسٹارٹ اپس اور نوجوانوں کی مہارتوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ

ان کے مطابق رواں سال تقریباً 10 لاکھ نوجوانوں کو بنیادی ڈیجیٹل مہارتوں سے لے کر سیمی کنڈکٹر اور چپ ڈیزائن جیسے جدید شعبوں میں تربیت دی گئی ہے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ قومی اے آئی پالیسی اور نیشنل اے آئی انیشی ایٹو کے تحت ڈیٹا، کمپیوٹنگ، محفوظ انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی کے پورے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 2025 پاکستان کے ڈیجیٹل سفر میں فیصلہ کن سال ثابت ہوا، شزا فاطمہ

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روبوٹکس کے لیے مزید سنٹرز آف ایکسیلنس، حقیقی ماحول میں آزمائشی مراکز، اسٹارٹ اپس کے لیے مالی معاونت، سرکاری خریداری کے مواقع اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مبنی شراکت داری ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اب صرف سرحدوں کے دفاع سے نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجیز پر ملکی مہارت اور اختیار سے بھی وابستہ ہے، اور یہی شعبے ملک کو ترقی کی نئی منازل تک پہنچائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا دھاوا، تقریب منسوخ اور شوہر پولیس کے حوالے

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن اور شفاف رہا، چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ شفاف رہا، مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی