ہر شہری کو ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، مصطفیٰ کمال

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہر شہری کو ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ اور معیاری علاج تک رسائی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ اس مرض کی روک تھام کے لیے قومی سطح پر مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں عالمی یومِ انسدادِ ہیپاٹائٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر تیسرے فرد کو ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا خطرہ تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی یومِ ہیپاٹائٹس: صدر اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس قابلِ علاج مرض ہے، تاہم بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں یہ لیور کینسر کی شکل اختیار کر سکتا ہے، جبکہ بروقت اسکریننگ اور علاج سے ہزاروں قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر اقدامات جاری ہیں اور پروفیسر سعید اختر سمیت متعلقہ ماہرین کے تعاون سے ایک مؤثر نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس کی روک تھام، بروقت تشخیص اور علاج کو قومی ترجیح کے طور پر آگے بڑھا رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قومی معاملات میں زیادہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس کرتے ہوئے مؤثر اونرشپ لینی چاہیے اور اہم تقریبات و ہنگامی انتظامات کے لیے پیشگی تیاری کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ہیپاٹائٹس بی اور سی کا علاج کتنا مشکل ہے؟ جانیں اس مرض کی علامات، وجوہات، علاج، اور تشخیص

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امور منصوبہ بندی کے تحت انجام دیے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی اسی طرزِ عمل کو اپنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی انتظامی کوتاہیاں بھی پورے نظام پر سوالیہ نشان بن جاتی ہیں، اس لیے ان کی تنقید کسی ایک فرد کے لیے نہیں بلکہ پورے نظام کی بہتری کے لیے ہے۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، رانا ثنااللہ

شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا دھاوا، تقریب منسوخ اور شوہر پولیس کے حوالے

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن اور شفاف رہا، چیف الیکشن کمشنر

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی