اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے معاملے میں ایس ایچ او سرور روڈ سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ متعلقہ اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کو منصور اعوان کے گھر سے ملحقہ مکان کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی، تاہم غلطی سے کارروائی اٹارنی جنرل کے گھر پر کر دی گئی۔

اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، ایف آئی آر

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ او سرور روڈ اور دیگر 11 اہلکاروں نے چھاپے کے دوران اختیارات سے تجاوز کیا، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ انہیں چارج شیٹ بھی کیا گیا۔

پولیس گیٹ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی، ڈرائیور کا دعویٰ

اٹارنی جنرل کے ڈرائیور عرفان نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او سرور روڈ اہلکاروں کے ہمراہ گیٹ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ ان کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی اپنے ساتھ لے گئی۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت گھر میں صرف ملازمین موجود تھے، جبکہ بعد ازاں پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حذف کرنے کے بعد ڈی وی آر واپس کرگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران گھر کے باہر رکھے گئے گملے بھی ٹوٹ گئے۔

ایس ایچ او نے عبوری ضمانت حاصل کرلی

دوسری جانب ایس ایچ او سرور روڈ نے مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

3 بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کے قریب، نجکاری بورڈ نے تنظیم نو کی منظوری دے دی

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی