راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان اور ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت نے کہا ہے کہ راولاکوٹ میں حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کی نام نہاد پرامن تحریک کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر جدید اسلحے سے حملے کیے گئے، جن میں ایک اہلکار شہید اور 15 کے قریب پولیس و دیگر سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

راولاکوٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پرامن احتجاج کا تاثر دیا جا رہا تھا، لیکن حالیہ واقعات نے ثابت کر دیا کہ یہ تحریک پرتشدد شکل اختیار کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف مقامات پر مسلح جتھوں نے امن و امان برقرار رکھنے پر مامور پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: مطالبات کی ریکارڈ منظوری کے باوجود احتجاج، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں نے ہر مرحلے پر تحمل کا مظاہرہ کیا، تاہم جب مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں سے فورسز کو نشانہ بنایا تو قانون کے مطابق کارروائی ناگزیر ہوگئی۔ ان کے مطابق گزشتہ 2 روز کے دوران بعض افراد نے عمارتوں میں مورچہ بند ہو کر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 15 کے قریب اہلکار زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی خاور علی شوکت نے دعویٰ کیا کہ یہ کوئی معمولی احتجاجی گروہ نہیں بلکہ ایک منظم ایجنڈے کے تحت کام کرنے والا نیٹ ورک ہے، جس کا مقصد آزاد کشمیر میں امن خراب کرنا، سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور ریاستی اداروں کے خلاف بدامنی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے پستول، خودکار (آٹومیٹک) ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے، جسے نیوز کانفرنس کے دوران میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس تحریک کو پرامن ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن برآمد ہونے والا اسلحہ اور فورسز پر حملوں کے واقعات اس بیانیے کی نفی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس قانون کے مطابق اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا کہ ریاستی اداروں نے ہر مرحلے پر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا، تاہم جب مسلح جتھوں نے مختلف مقامات پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے تو قانون کے مطابق کارروائی کرنا آئینی اور قانونی ذمہ داری بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ۲ روز کے دوران مسلح افراد نے مختلف عمارتوں میں مورچے قائم کرکے جدید خودکار ہتھیاروں سے پولیس اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ ان حملوں میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ تقریباً 15 اہلکار زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی ایک منظم ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہے، جس کا مقصد آزاد کشمیر کے امن، سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو متاثر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر منظم انداز میں مسلح جتھوں کی کارروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ کوئی معمولی احتجاجی گروہ نہیں بلکہ اس کے روابط کہیں اور سے ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا، جو پرتشدد واقعات میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول، خودکار (آٹومیٹک) ہتھیار، گولہ بارود اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، جن میں امریکی ساختہ خودکار ہتھیار بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس تاثر کو فروغ دیا جا رہا ہے کہ یہ ایک پرامن تحریک ہے اور فورسز نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی، تاہم برآمد ہونے والا بھاری اسلحہ، خودکار ہتھیار اور حملوں کی نوعیت اس بیانیے کی نفی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور جہاں بھی مسلح حملے کیے جائیں گے، وہاں قانون کے مطابق جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 60 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے، فلسطینی وزارت صحت کا انکشاف

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی