قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت نے نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل عامر رضا نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھال لی، گارڈ آف آنر پیش

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے پہلے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جبکہ بعد ازاں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران نیول چیف اور ایئر چیف نے قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر جنرل سید عامر رضا کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp