چین پاکستان میں 1.4 ارب ڈالر کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا؟

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین نے صنعتی تعاون، لوکل مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ کے لیے 1.4 ارب ڈالر کی مالیت کے تجارتی و سرمایہ کاری معاہدوں پر حتمی دستخط کر دیے۔

پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 کھرب 90 ارب روپوں کے ان معاہدوں کا بنیادی مقصد ملک میں صنعتی پیداوار کو بڑھانا، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور خام مال کی درامدات پر انحصار کم کرنا ہے۔

کون کون سے اہم شعبے شامل ہیں؟

اسلام آباد میں منعقدہ 2 روزہ پاکستان چائنا بزنس ٹو  بزنس کانفرنس میں 250 سے زائد چینی کمپنیوں اور پاکستانی کاروباری اداروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے آخری روز 850 ملین ڈالر کے 42 سے زائد معاہدوں کی توثیق کی گئی۔

چین پاکستان میں فارما سیوٹیکل و ویکسین، صنعتی مینیفیکچرنگ، ٹکنالوجی ٹرانسفر اور صحت و میڈیکل آلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

معاشی فوائد اور برآمدی گنجائش

معاشی ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ ان سرمایہ کاری معاہدوں سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے اس سے درآمدات پر انحصار میں کمی ہوگی اور میڈیکل آلات ویکسین اور فارما خام مال کی مقامی سطح پر تیاری سے ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

روزگار کے نئے مواقع

معاشی ماہر محسن مسیڈیا کے مطابق نجی شعبے کے ان منصوبوں کی عملی شروعات سے ہزاروں ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کے لیے روزگار پیدا ہوگا۔ پاکستان نا صرف مقامی ضرورت پوری کرے گا بلکہ علاقائی منڈیوں میں طبی و صنعتی اشیاء برآمد کر سکے گا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ان معاہدوں کو تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1.4 ارب ڈالر کا معاہدہ چینی سرمایہ کاروں کے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں اور کاروباری ماحول پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ بی ٹو بی سطح پر یہ شراکت داری سی پیک کے دوسرے مرحلے کی صنعتی منتقلی کے ہدف کو پورا کرے گی۔

معاشی ماہر سلمان نقوی  کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب ان معاہدوں پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں یکمشت سہولیات اور توانائی کے مناسب نرخ فراہم کرنے ہوں گے تاکہ یہ کاغذات سے نکل کر عملی فیکٹریوں میں تبدیل ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران چند ہفتوں میں چین سے سینکڑوں جدید فضائی دفاعی میزائل حاصل کرے گا،رائٹرز کا دعویٰ، بیجنگ کی تردید

لامین یامال نے شکیرا اور جیرارڈ پیکے کا بیش قیمت عالی شان گھر خرید لیا

افغانستان کے سابق سیکیورٹی اہلکار اب بھی قتل، تشدد اور من مانی گرفتاریوں کے خطرے سے دوچار، اقوام متحدہ

نریندر مودی دور میں شہری آزادیوں کی صورتحال مزید خراب، سوکس نے بھارت کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا

موسلادھار بارشوں کا الرٹ، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، فیصل آباد میں 2 بچے جاں بحق

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین