اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری: پنجاب حکومت کا لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ والی ملازمتوں کا اعلان

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں روزگار کے مواقع کی کمی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی مشکلات کے حوالے سے اکثر شکایات سامنے آتی رہی ہیں، تاہم پنجاب حکومت نے حالیہ دنوں میں مختلف محکموں اور خودمختار اداروں میں ایسی متعدد ملازمتوں کا اعلان کیا ہے جن میں تنخواہوں کا پیکیج ایک لاکھ روپے سے لے کر ساڑھے سات لاکھ روپے ماہانہ تک ہے۔

واضح رہے کہ یہ بھرتیاں تعلیم، اسکول نیوٹریشن پروگرام، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، مالیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیٹا مینجمنٹ، انتظامیہ اور دیگر شعبوں میں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: 90 سالہ جرمن کار ساز ادارہ مشکل میں، ووکس ویگن کو ایک لاکھ ملازمتیں کم کرنے کا سامنا

ان میں اعلیٰ انتظامی عہدوں کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ اور دیگر معاون سطح کی آسامیاں بھی شامل ہیں۔ یہ تمام آسامیاں کنٹریکٹ بنیاد پر ہیں اور مستقل سرکاری ملازمت کا حق نہیں دیتیں۔

تعلیمی شعبے میں اعلیٰ تنخواہوں والی 31 آسامیاں:

پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (PEIMA) نے مختلف شعبوں میں 31 کنٹریکٹ آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان ملازمتوں کے لیے ماہانہ تنخواہیں ایک لاکھ 50 ہزار روپے سے لے کر ساڑھے سات لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

اعلان کردہ عہدوں میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر پروگرامز، ڈائریکٹر پارٹنرشپس اینڈ کولیبریشن، ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ ریسرچ اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن شامل ہیں۔ ڈائریکٹر سطح کی ان آسامیوں کے لیے امیدواروں کی عمر 35 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے جبکہ کم از کم 16 سالہ تعلیم اور متعلقہ شعبے میں 10 سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کو ماہانہ ساڑھے 7 لاکھ روپے تک تنخواہ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ چیف آڈٹ آفیسر، ڈیٹا اینالسٹ اور ڈیٹا انجینیئر کی آسامیاں بھی شامل ہیں۔ چیف آڈٹ آفیسر کے لیے عمر کی حد 30 سے 45 سال جبکہ ڈیٹا اینالسٹ اور ڈیٹا انجینیئر کے لیے 28 سے 45 سال مقرر کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سطح کی آسامیوں میں انتظامیہ، فنانس، ٹریننگ اور مانیٹرنگ کے عہدے شامل ہیں جن کے لیے ماہانہ 2 لاکھ 25 ہزار روپے تک تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے لیے 3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ رکھی گئی ہے۔ ان آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2026 ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اسکولز میل پروگرام میں 52 نئی نوکریاں:

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب اسکولز میل پروگرام 2026-27 کے تحت 52 کنٹریکٹ آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان آسامیوں میں پروگرام مینیجر/کوآرڈینیٹر، ڈپٹی پروگرام مینیجر، اسسٹنٹ مینیجر، مالیات، اکاؤنٹس، خریداری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیٹا اینالسٹ، مانیٹرنگ اور فیلڈ کوآرڈینیشن سے متعلق عہدے شامل ہیں۔

ان ملازمتوں کے ذریعے پروگرام کے انتظامی اور فنی امور کے لیے عملہ بھرتی کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کی تعیناتی لاہور میں قائم پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے علاوہ ان اضلاع میں بھی کی جا سکتی ہے جہاں پروگرام پر عملدرآمد جاری ہوگا (جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع بشمول بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، راجن پور، وہاڑی، لودھراں، چنیوٹ، کوٹ ادو اور تونسہ)۔ کنٹریکٹ کی مدت عموماً 8 سے 11 ماہ ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی میں 40 سے زائد مواقع:

پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (P4A) نے بھی 40 سے زیادہ مختلف عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔ ان آسامیوں میں چیف انٹرنل آڈیٹر، جنرل مینیجر، انجینیئرنگ اسپیشلسٹ، مالیاتی ماہرین، قانونی ماہرین، خریداری کے ماہرین، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق عہدے اور مختلف ایسوسی ایٹ سطح کی ملازمتیں شامل تھیں۔ تاہم ان آسامیوں کی آخری تاریخ 15 جولائی 2026 (اور کچھ کے لیے 25 جولائی 2026) گزر چکی ہے۔

کن شعبوں کے افراد کے لیے مواقع موجود ہیں؟

حالیہ بھرتیوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مواقع پیدا کیے گئے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

• تعلیم اور تعلیمی انتظامیہ

• مالیات اور اکاؤنٹنگ

• انسانی وسائل

• انفارمیشن ٹیکنالوجی

• کمپیوٹر سائنس اور سافٹ ویئر انجینیئرنگ

• ڈیٹا سائنس اور ڈیٹا اینالسز

• انجینیئرنگ

• قانونی امور

• خریداری اور منصوبہ بندی

درخواست دینے کا طریقہ

تمام متعلقہ اداروں نے درخواستوں کے لیے آن لائن طریقہ کار اپنایا ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرائیں۔ ڈاک، ای میل یا کوریئر کے ذریعے بھیجی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائےگا۔

PEIMA کی آسامیوں کے لیے: jobs.punjab.gov.pk

اسکولز میل پروگرام کے لیے: jobs.pesrp.edu.pk

امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ ان کی تعلیمی اسناد ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ اداروں کی ہوں اور وہ متعلقہ آسامی کے لیے مقرر کردہ تجربے اور دیگر شرائط پوری کرتے ہوں۔

سرکاری یا نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے امیدواروں کو اپنے محکمے کے ذریعے درخواست دینا ہوگی اور عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (NOC) بھی فراہم کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: اے آئی ملازمتیں نہیں کھا رہی کام کا انداز بدل رہی ہے، جونیئرز سیکھنے سے محروم ہوسکتے ہیں، معروف بینکار ڈیوڈ سولومن

پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ یہ ملازمتیں خاص طور پر ان افراد کے لیے اہم موقع ہیں جو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں، کیونکہ ان میں کئی عہدوں کے لیے نجی شعبے کے مقابلے کے قریب تنخواہوں کے پیکیجز پیش کیے گئے ہیں۔ تاہم درخواست دینے سے پہلے آفیشل اشتہار اور متعلقہ پورٹل پر تازہ ترین تفصیلات ضرور چیک کر لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

چین کے وین چھانگ خلائی مرکز نے 50ویں کامیاب لانچ کا سنگِ میل عبور کرلیا

افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، درجنوں افراد جاں بحق، ہزاروں متاثر

چین:لاجسٹکس میں بڑی پیشرفت، شیامن پورٹ پر جہاز سے ٹرین تک براہِ راست منتقلی

ایران چند ہفتوں میں چین سے سینکڑوں جدید فضائی دفاعی میزائل حاصل کرے گا،رائٹرز کا دعویٰ، بیجنگ کی تردید

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین