پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا۔
مزید پڑھیں:پاک بحریہ نے اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبتے کارگو جہاز کے عملے کو بحفاظت بچا لیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی گوادر سے قریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی۔ کشتی میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری سوار تھے۔
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کی اطلاع پر پاک بحریہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماہی گیروں کو خوراک، پینے کا پانی اور طبی امداد فراہم کی، جبکہ خراب کشتی کو بھی بحفاظت ساحل تک منتقل کر دیا۔
Pakistan Navy successfully rescued fishing vessel AL JALALI, stranded about 120 NM south of Gwadar after engine failure. The rescue operation, coordinated through JMICC, ensured the safety of all 19 crew members, including 11 Pakistanis and 8 Iranians. 1/2 pic.twitter.com/RWg5yqTlUj
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) July 30, 2026
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب ریسکیو آپریشن پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی کے ذریعے پاکستانی اور ایرانی شہریوں کو محفوظ بنانا پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انسانی ہمدردی کا عملی مظہر ہے۔
مزید پڑھیں:معرکہ حق کا ایک سال: پاک بحریہ کے زیراہتمام تقریب، شہدا کو خراج عقیدت پیش
انہوں نے کہا کہ سمندر میں انسانی جانوں کا تحفظ پاک بحریہ کی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھرپور وابستگی کا ثبوت ہے۔














