پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا پہلا میچ آج (30 جولائی) اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق 4 میچوں پر مشتمل سیریز 30 جولائی سے 7 اگست تک جاری رہے گی۔ شیڈول کے مطابق دوسرا ٹیسٹ یکم اگست، تیسرا 4 اگست جبکہ چوتھا اور آخری میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شام 5 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوں گے۔

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی 28 جولائی کو پاکستان پہنچی۔ 24 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) ڈویژن کے حکام نے استقبال کیا۔

پی ایچ ایف نے سیریز کے لیے تکنیکی آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ فیض محمد ایمپائر منیجر ہوں گے، جبکہ ہارون رشید، یاسر خورشید، فہد علی خان، اسد عباس اور ساجد رضا ایمپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔

محمد شفیق بھٹی ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ حمزہ طفیل، ایم وقاص احمد، عدنان شہزاد، محبوب جاوید اور مرزا جاوید ٹیکنیکل آفیشلز اور ججز میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

یہ سیریز 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ پاکستان 8 سال بعد عالمی کپ میں شرکت کر رہا ہے اور ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 15 اگست کو انگلینڈ، دوسرا 17 اگست کو ویلز جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف مقابلہ 19 اگست کو کھیلے گا۔

عالمی درجہ بندی میں پاکستان 12ویں جبکہ جنوبی کوریا 20ویں نمبر پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار