پنجاب کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش، یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے، مریم نواز

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین آج پنجاب کی ترقی، گورننس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی وردی صرف لباس نہیں بلکہ عوام کی خدمت، انصاف کی فراہمی اور وطن کا قرض ادا کرنے کی علامت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ آج ایک ہزار ایک سو سے زائد خواتین کیڈٹس پولیس فورس کا حصہ بن رہی ہیں، جبکہ پنجاب پولیس میں پہلے ہی چار ہزار سے زیادہ خواتین مختلف ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ’قیامت کتنے بجے ہے؟‘، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ایک خاتون وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ پنجاب خواتین کو بااختیار بنانے میں ملک کا سب سے نمایاں صوبہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب صرف ترقی، گورننس اور جدید ٹیکنالوجی میں ہی آگے نہیں بلکہ خواتین کو قیادت کے مواقع فراہم کرنے میں بھی سب سے آگے ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج خواتین پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، کابینہ، پارلیمنٹ، ضلعی انتظامیہ، کمشنرز، ڈی پی اوز اور عدلیہ سمیت مختلف اہم شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں خواتین، جو آبادی کا 51 فیصد ہیں، ترقی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کریں، اس کی ترقی کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا ایک اور وعدہ پورا، مظفرآباد کے بعد میرپور میں بھی الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ نے پاسنگ آؤٹ کرنے والی خواتین اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور بھاری اسلحہ اٹھا کر پریڈ میں شرکت ان کے عزم، حوصلے اور پیشہ ورانہ جذبے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی وردی صرف ایک لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری، فرض اور اس دھرتی کا قرض ہے، جسے عوام کی خدمت، قانون کی پاسداری اور انصاف کی فراہمی کے ذریعے ادا کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے نئی خواتین پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت، جرات اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ادا کریں اور پنجاب پولیس کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلاسگو میں جیولین تھرو کا سنسنی خیز مقابلہ، ارشد ندیم، چوپڑا اور پاتھیرگے کے درمیان طلائی تمغے کی جنگ

بی ایم ڈبلیو نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا

جاپان کے تعاون سے ایف آئی اے کی سرحدی نگرانی مزید مضبوط، جدید آلات اور گاڑیاں فراہم

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین