معرکہ حق کا ایک سال: پاک بحریہ کے زیراہتمام تقریب، شہدا کو خراج عقیدت پیش

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ نے معرکہ حق یومِ فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر قومی یکجہتی، بہادری اور فیصلہ کن کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریبات میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو اجاگر کیا گیا جبکہ معرکہ حق میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس سلسلے میں پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں ایک پروقار یادگاری تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے۔

تقریب سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ معرکۂ حق قومی اتحاد اور عسکری برتری کی روشن علامت بن چکا ہے۔

تقریب میں صوبائی وزرا، اعلیٰ حکومتی شخصیات، تینوں مسلح افواج کے افسران، کاروباری برادری کے نمائندگان، ممتاز شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں