پاکستان کا کرکٹ ورلڈ کپ پلان: میچز کا کامیاب اختتام کرنے کے لیے کن بیٹرز کو تیار کیا جا رہا ہے؟

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا کہ عبدالصمد اور شاداب خان کو قومی ٹیم میں خصوصی طور پر فنشر کے کردار کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جبکہ 2027 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کھلاڑیوں کو بھی اس اہم ذمہ داری کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان کی کوچنگ ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں ایسے متعدد بلے باز تیار کرنا چاہتی ہے جو میچ کے اختتامی اوورز میں تیز رفتاری سے رنز بنا کر اننگز کو مؤثر انداز میں مکمل کر سکیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ کی اصطلاح میں جو کھلاڑی اننگز کے آخری اوورز میں آکر تیز رفتاری سے رنز بنائے، میچ کو کامیابی سے اختتام تک لے جائے یا ٹیم کا اسکور زیادہ سے زیادہ بڑھا دے اس کو فنشر کہتے ہیں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ عبدالصمد ایک فنشر کے طور پر اپنی صلاحیتیں نکھار رہے ہیں، جبکہ شاداب خان بھی اسی نوعیت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم کئی دوسرے کھلاڑیوں کو بھی فنشر بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف

ان کے مطابق مختلف بیٹنگ پوزیشنز کے لیے ماہر کھلاڑی تیار کرنا پاکستان کی طویل المدتی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائٹ بال ٹریننگ کیمپ اور آئندہ نیشنل چیمپئنز کپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور دباؤ والے حالات میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

شاداب خان۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ نہ صرف کھلاڑیوں کی مہارت میں اضافہ کرے گا بلکہ قومی سلیکٹرز کو بھی یہ جانچنے میں مدد ملے گی کہ کون سے کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے تیار ہیں۔

قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان نے دنیا کی مضبوط ٹیموں کے خلاف اپنی مسابقتی صلاحیت میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ کا شکار، بیرونِ ملک مسلسل آٹھویں شکست

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پہلے ہم مستقل مزاجی کے ساتھ بڑی ٹیموں کا مقابلہ نہیں کر پا رہے تھے، لیکن اب ہم ان کے برابر مقابلہ کر رہے ہیں جو ایک حوصلہ افزا بات ہے۔

ہیڈ کوچ نے ایک بار پھر 2027 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کا بڑے عالمی ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا شاندار ریکارڈ رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم ایک مضبوط مہم چلائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص کرداروں کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری، معیاری ڈومیسٹک کرکٹ اور زیادہ سے زیادہ لسٹ اے میچز قومی وائٹ بال ٹیم کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل کے ستمبر ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون الٹرا متعارف کرائے جانے کا امکان

اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، فلسطین اور مشرقی بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اوپن اے آئی ہگنگ فیس سائبر حملہ: نئی تفصیلات سامنے آگئیں، اے آئی ایجنٹس کی بڑھتی صلاحیتوں پر ماہرین پریشان

پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروسی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ، پینشن بنیادی قانونی حق قرار

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین