ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ میں اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کو ایک اور دھچکا لگا ہے، جہاں معروف اداکار سے سیاست دان بننے والے، اتیمسگت شہر کے میئر اردال بشکچی اوغلو کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقرہ کے پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ 56 سالہ اردال بشکچی اوغلو ان درجنوں رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں بدعنوانی کے خلاف جاری قانونی کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق انقرہ کے 9 اضلاع میں بیک وقت کارروائیاں کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر 55 مشتبہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں اتیمسگت کے میئر اردال بشکچی اوغلو، 42 بلدیاتی ملازمین اور 13 کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ترک صدر اردوان صحت یاب، 3 روز بعد منظر عام پر آگئے، اپوزیشن کے گڑھ میں بڑی ریلی

ترک حکام کے مطابق گرفتار افراد پر ایک مبینہ مجرمانہ تنظیم قائم کرنے، اسے چلانے اور بدعنوانی سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ تحقیقات اتیمسگت بلدیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بعض ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ہیں۔

دوسری جانب سی ایچ پی نے ان کارروائیوں کو سیاسی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات قرار دیا ہے۔ اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے قانونی کارروائیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

سی ایچ پی کے مطابق اس وقت پارٹی سے تعلق رکھنے والے کم از کم 28 میئرز اور سینکڑوں عہدیدار مختلف مقدمات کے باعث زیرِ حراست ہیں۔

اردال بشکچی اوغلو نے 2024 میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب واقع شہر اتیمسگت کے میئر کا عہدہ سنبھالا تھا، جس کی آبادی تقریباً 6 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیے یورپ ترکیہ کے بغیر نامکمل اور بحرانوں سے نمٹنے میں کمزور رہے گا، رجب طیب اردوان

بشکچی اوغلو سیاست میں آنے سے قبل ایک معروف ٹی وی اداکار تھے۔ انہیں مقبول ترک ڈرامہ سیریز ’بہزاد جے‘ میں نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والے تفتیش کار کے کردار سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی تھی۔ ان کے اس کردار کو ترک ناظرین میں خاصی پذیرائی ملی تھی۔

ترکیہ میں حالیہ عرصے کے دوران اپوزیشن سے وابستہ منتخب نمائندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں نے سیاسی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے، جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ تمام اقدامات قانون کے مطابق اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘