فٹبالر محمد صلاح کی ایک تصویر نے چٹان کو سیاحتی مقام بنا دیا

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح کی ایک تصویر نے ترکیہ کے شہر ٹرابزون میں واقع ایک چٹان کو مداحوں کے لیے خصوصی کشش کا مرکز بنا دیا۔

ترک کلب ٹرابزون اسپور سے وابستہ محمد صلاح نے حال ہی میں ٹرابزون کے ضلع ماچکا میں واقع ہیدرنےبی سطح مرتفع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف تصاویر اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے ساتھ شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصری اسٹرائیکر محمد صلاح نے تیسری بار ’پلیئر آف دی ایئر‘ ایوارڈ جیت لیا

ان تصاویر میں محمد صلاح ایک چٹان کے ساتھ بیٹھے بھی دکھائی دیے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹرابزون اسپور کے مداحوں نے اس مقام کا رخ کرنا شروع کردیا اور اسی چٹان کے ساتھ تصاویر بنوانے لگے جہاں مصری اسٹار بیٹھے تھے۔

مداحوں میں یہ چٹان غیر رسمی طور پر محمد صلاح سے منسوب ہونے لگی ہے، جبکہ اس مقام پر پہنچنے والے کئی شائقین نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

محمد صلاح کی ٹرابزون اسپور میں شمولیت کے بعد سے ترکیہ میں ان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کلب میں آمد کے موقع پر انہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی، جبکہ رواں سیزن کے آغاز سے ہی انہوں نے اپنی کارکردگی سے بھی شائقین کی توجہ حاصل کی ہے۔

دستیاب اعدادوشمار کے مطابق محمد صلاح نے مختلف مقابلوں میں ٹرابزون اسپور کی جانب سے 8 میچز میں 635 منٹ کھیلتے ہوئے 7 گول کیے جبکہ 2 گول میں اہم معاونت فراہم کی ہیں۔

یوں محمد صلاح کی میدان میں کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی مقبولیت کا اثر اب ٹرابزون کے سیاحتی مقامات تک بھی پہنچتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں ایک عام سی چٹان ان کی ایک تصویر کے باعث مداحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مرد کا روپ دھار کر سائیکلنگ کرنے والی افغان خاتون نے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیت لیا

جائیداد بطور مہر طے ہو تو منتقلی نہ ہونے پر بھی شوہر ذمہ داری سے بری نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

بارش سے متاثرہ ٹی20 میچ میں بھارت کی جاپان کیخلاف 2 رنز سے فتح

بھارتی اداکارہ اور پروڈیوسر ایشوریہ لکشمی کو ’انسٹاگرام‘ چھوڑنے کے بدلے میں کیا ملا؟

میئر ممدانی سے ملاقات میں ٹرمپ کا نیویارک کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عندیہ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے