پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور بھارت کی مڈل آرڈر بلے باز جمائما روڈریگز نے دی ہنڈرڈ ویمنز مقابلے کے بعد باہمی احترام اور کھیلوں کی روح کی خوبصورت مثال قائم کردی۔
برمنگھم فینکس اور سدرن بریوز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور پھر گرمجوشی سے گلے بھی ملیں، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
اس میچ میں جمائما روڈریگز کی ٹیم سدرن بریوز نے فاطمہ ثنا کی قیادت میں کھیلنے والی برمنگھم فینکس کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔
Everyone debating if Fatima Sana and jemimah Rodrigues would shake hands and they straight up HUGGED?!😭😭🙏
Keep politics out of sports FOREVER. pic.twitter.com/XCE2lswGlg
— A. (@anhnjo) July 30, 2026
فاطمہ ثنا اور جمائما روڈریگز کے اس رویے نے حالیہ عرصے میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مصافحہ نہ کرنے کے رجحان کے برعکس ایک مثبت پیغام دیا۔
حالیہ پاک بھارت مقابلوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث روایتی مصافحے کا سلسلہ متاثر ہوا تھا۔ ایشیا کپ 2025، انڈر 19 ورلڈ کپ 2026، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 اور ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2026 کے دوران بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے ٹاس یا میچ کے بعد مصافحہ نہ کرنے کے واقعات سامنے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
تاہم دی ہنڈرڈ میں فاطمہ ثنا اور جمائما روڈریگز کے درمیان ہونے والی ملاقات نے یہ پیغام دیا کہ کھیل باہمی احترام، دوستی اور مثبت رویوں کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔














