فائنل میں نہ پہنچ سکنے کے باوجود باکسر فاطمہ زہرا نے تاریخ رقم کردی، کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے دولت مشترکہ کھیلوں (کامن ویلتھ گیمز) 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشکلات کے باوجود سرگودھا کی فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنی دھاک کیسے بٹھائی؟

60 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں حصہ لینے والی فاطمہ زہرا کا شاندار سفر سیمی فائنل میں اختتام پذیر ہوا جہاں انہیں کینیڈا کی میری باتھول الاحمدیہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم سیمی فائنل تک رسائی کے باعث انہیں کانسی کا تمغہ ملا جو گلاسگو 2026 میں پاکستان کا پہلا تمغہ بھی ہے۔

فاطمہ زہرا نے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے متفقہ 5-0 فیصلے سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کی تکنیکی مہارت، جارحانہ انداز اور بہترین کارکردگی نے پاکستانی شائقین میں تاریخی تمغے کی امیدیں روشن کر دی تھیں۔

اگرچہ وہ سیمی فائنل میں فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکیں تاہم ان کا کانسی کا تمغہ پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل بن گیا ہے۔

مزید پڑھیے: ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شرکت

فاطمہ زہرا کی کامیابی کو پاکستان میں خواتین کے کھیلوں کے لیے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کامیابی ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں کو کھیلوں خصوصاً باکسنگ میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی جہاں خواتین کی نمائندگی ماضی میں محدود رہی ہے۔

فاطمہ زہرا کی تاریخی کامیابی پر سوشل میڈیا پر مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ وزیراعظم سمیت مختلف قومی شخصیات نے بھی انہیں شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے بھی اپنے بیان میں فاطمہ زہرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان میں خواتین کی باکسنگ کے روشن مستقبل اور بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلاروس کے اعلیٰ فوجی وفد کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بلوچستان کوئلہ کان سانحہ، شانگلہ کے 28 نوجوانوں کے جنازے، پورا ضلع سوگ میں ڈوب گیا

پاکستان کی فاطمہ ثنا اور بھارت کی جمائما روڈریگز نے دی ہنڈرڈ میں ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کا پیغام

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی : پیٹرول 12 پیسے، ڈیزل 66 پیسے فی لیٹر سستا

واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر، پروموشنل پیغامات کے لیے الگ اِن باکس متعارف کرانے کی تیاریاں

ویڈیو

نئے صوبے، محسن نقوی کا بیان، مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سخت ردعمل، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا؟

محسن نقوی نے آصف زرداری کو کیا پیغام دیا؟ نئے صوبے، نقوی کے بیان پر مہر، ملک میں نیا بھونچال

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘