گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، جبکہ جدید زرعی منصوبے تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔

اس منصوبے کے تحت چولستان کے وسیع صحرا میں جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے بنجر زمین کو زرخیز بنانے کی عملی مثال قائم کی گئی ہے، جہاں پینٹیرا فارمز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

پراجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر عطااللہ کے مطابق پینٹیرا فارمز کے اقدامات سے نہ صرف بنجر زمین قابلِ کاشت بنی بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئے، جس سے علاقے کی معیشت کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ پینٹیرا کمپنی کی آمد سے علاقے میں ہریالی آئی، بنیادی سہولیات میں بہتری ہوئی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ ان کے مطابق دور افتادہ اور دشوار گزار راستوں تک رسائی بھی ممکن بنائی گئی ہے۔

فارم میں جدید اور اسمارٹ زرعی نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں سینٹرل پیوٹ، ڈرپ اریگیشن اور ڈرون کے ذریعے پیسٹی سائیڈ اسپرے سمیت جدید زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

پراجیکٹ انتظامیہ کے مطابق چولستان میں پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے 7 سے 8 کلومیٹر طویل اندرونی نہری نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بنجر زمینوں کی بحالی، جدید زراعت کے فروغ اور زرعی خود کفالت کے حصول میں گرین پاکستان انیشیٹو کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر واعظ عمر فاروق کا کالعدم ایکشن کمیٹی کو آئینہ دکھا دیا، کشمیری مہاجرین کی آئینی حیثیت تسلیم کرنے کا مطالبہ

عمر نذیر نے ’جوائنٹ ایکشن کمیٹی‘ پر بھارتی سرپرستی کا الزام عائد کر دیا

بھارت کی عدم شرکت کے باوجود سندھ طاس معاہدے کے تحت کارروائی جاری، پاکستان کی اہم قانونی کامیابی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

ویڈیو

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

سیوٹا: یورپ کے خواب چکناچور، تارکین وطن مایوس ہو کر مراکش واپس لوٹنے لگے

امریکا اور ایران میں سفارتی سرگرمیاں تیز، ٹرمپ نے حملہ روکنے کا عندیہ دیدیا

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور