شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ؛ مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 27 میں پولنگ ملتوی، نئی تاریخ آج جاری ہوگی

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے موقع پر ضلع مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد-1 میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ عملہ اور انتخابی سامان بروقت پولنگ اسٹیشنز تک نہ پہنچ سکا، جبکہ نئی تاریخ کا اعلان آج دوپہر 2 بجے کیا جائے گا۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آج 2 اگست 2026 کو مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کی 12 نشستوں اور مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر پولنگ ہونا مقرر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور انتخابی سرگرمیوں کے بعد پولنگ، عوام کا جمہوری نظام پر بھرپور اعتماد

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد-1 کے بالائی اور دشوار گزار علاقوں میں گزشتہ شب سے جاری شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں پولنگ عملے اور انتخابی سامان کی بروقت ترسیل ممکن نہ ہو سکی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے رات گئے تک سڑکیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کیں، تاہم تمام راستے مکمل طور پر بحال نہ ہو سکے۔ ان غیر معمولی حالات کے پیش نظر حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد-1 میں آج ہونے والی پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان آج دوپہر 2 بجے کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے اس فیصلے سے ووٹرز، امیدواروں اور دیگر متعلقہ افراد کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں آج مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 اور مظفرآباد ڈویژن کی 9 قانون ساز اسمبلی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے، تاہم شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد-1 میں انتخابی عمل عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے ووٹ کاسٹ کر دیا

راولاکوٹ کے عوام محب وطن ہیں، آئیں مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، امیر مقام

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا نوجوانوں کو عالمی قیادت کے لیے آگے بڑھنے کا پیغام

مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ

میر واعظ عمر فاروق کا کالعدم ایکشن کمیٹی کو آئینہ دکھا دیا، کشمیری مہاجرین کی آئینی حیثیت تسلیم کرنے کا مطالبہ

ویڈیو

مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

سیوٹا: یورپ کے خواب چکناچور، تارکین وطن مایوس ہو کر مراکش واپس لوٹنے لگے

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور