میر واعظ عمر فاروق کا کالعدم ایکشن کمیٹی کو آئینہ دکھا دیا، کشمیری مہاجرین کی آئینی حیثیت تسلیم کرنے کا مطالبہ

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے مؤقف کو آئینہ دکھاتے ہوئے زور دیا ہے کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی اس کے اخلاقی معیارات اور حقوق کی پاسداری میں مضمر ہوتی ہے، اور کشمیری مہاجرین کے آئینی و بنیادی حقوق کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ایک اہم بیان میں میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہر حقیقی اور بابرکت تحریک جب اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھتی ہے تو اپنے اندر ایک بلند اخلاقی معیار برقرار رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب حقوق کی بات کی جائے تو کچھ بنیادی اور آئینی حقوق ایسے ہوتے ہیں جن سے چشم پوشی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمر نذیر نے ’جوائنٹ ایکشن کمیٹی‘ پر بھارتی سرپرستی کا الزام عائد کر دیا

انہوں نے اس بات پر خصوصی توجہ دلائی کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں جموں و کشمیر کے لاکھوں مہاجرین اور تارکینِ وطن آباد ہیں، جن کا اصل وطن جموں و کشمیر ہے۔ ان میں سے تقریباً 3 لاکھ کشمیری مہاجرین ایسے ہیں جنہیں باقاعدہ ووٹ کا حق حاصل ہے اور ان کی ایک واضح آئینی حیثیت موجود ہے۔

میر واعظ عمر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر چکی ہے۔ اس لیے ایسے لاکھوں مہاجرین کی آئینی اور قانونی حیثیت کو نذرِ آتش یا نظر انداز کرنا کسی طور ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشاں میں طالبان کے حامی غیر ملکی جنگجوؤں پر گھات لگا کر حملہ، 2 ہلاک، 3 زخمی

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات یا قبل از وقت بیانیہ؟

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کا مختلف حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

’بھارت میں ‘کاکروچ’ احتجاج کے دوران مظاہرین پر پیلٹ گن استعمال ہونے کے شواہد مل گئے‘، برطانوی میڈیا رپورٹ

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے ووٹ کاسٹ کر دیا

ویڈیو

مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

سیوٹا: یورپ کے خواب چکناچور، تارکین وطن مایوس ہو کر مراکش واپس لوٹنے لگے

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور