آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے ووٹ کاسٹ کر دیا

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلے میں مہاجرین جموں و کشمیر کی نشست ایل اے 41 کشمیر ویلی-II کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے اپنی فیملی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے شیرانوالہ گیٹ کے پولنگ اسٹیشن پر اپنی فیملی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل پرامن انداز میں جاری ہے اور ووٹرز اطمینان کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

ناصر حسین ڈار نے سیکیورٹی انتظامات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث پولنگ کا ماحول پرامن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ووٹنگ کا عمل دن بھر اسی طرح خوش اسلوبی سے جاری رہے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے دعویٰ کیا کہ اب تک ڈالے جانے والے ووٹوں کا رجحان مسلم لیگ (ن) کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ تیر کو زنگ لگ چکا ہے اور آج پاکستان بھر میں شیر کامیابی حاصل کرے گا۔

ناصر حسین ڈار نے کہا کہ کشمیری مہاجرین اپنی بقا اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کے ووٹوں کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور ان کے ووٹ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور مہاجرین جموں و کشمیر کے آئینی اور جمہوری حقوق کے تحفظ پر مبنی ہے۔ ناصر حسین ڈار نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی نے کشمیر میں جو کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کسی کے دباؤ میں آ کر کام نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا دوٹوک اعلان

مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 27 میں پولنگ 4 اگست کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

بدخشاں میں طالبان کے حامی غیر ملکی جنگجوؤں پر گھات لگا کر حملہ، 2 ہلاک، 3 زخمی

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات یا قبل از وقت بیانیہ؟

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کا مختلف حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

ویڈیو

مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

سیوٹا: یورپ کے خواب چکناچور، تارکین وطن مایوس ہو کر مراکش واپس لوٹنے لگے

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور