مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران ایم این اے صلاح الدین پر حملے مذاکرات کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 31 کھاوڑہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے شرپسند عناصر جنہوں نے مصطفیٰ آباد کے پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کر رکھا تھا، باہر نکلے اور پی پی پی کارکنوں پر براہ راست فائرنگ کردی۔

بلاول بھٹو کے مطابق ان کے کارکن مسلسل پولیس سے مدد کی اپیل کرتے رہے، تاہم انہیں بچانے کے لیے کوئی نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، کیونکہ مسلم لیگ (ن) میرٹ پر انتخابات جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، اسی لیے اس نے قابل مذمت ہتھکنڈوں کا سہارا لیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور