آزاد کشمیر انتخابات: مہاجرین کی 6 نشستوں کے نتائج جاری، 4 پر مسلم لیگ (ن)، 2 پر پیپلز پارٹی کامیاب

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے سینیئر ممبر الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن اور ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ مہاجرین کی پانچ نشستوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حلقہ ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد عامر شاہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ انہوں نے 1804 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار صبا دیوان 1523 ووٹ حاصل کر سکیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید شوکت علی شاہ کامیاب ہوئے۔ انہوں نے 1524 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد عاصم شریف 466 ووٹ حاصل کر سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حلقہ ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بٹ 563 ووٹ حاصل کر سکے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ حلقہ ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد احمد رضا قادری کامیاب قرار پائے ہیں۔ انہوں نے 2308 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی امیدوار مہر النسا 740 ووٹ حاصل کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ حاصل کر سکے۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ دیگر حلقوں کے نتائج مرتب کیے جا رہے ہیں اور جیسے ہی نتائج کا عمل مکمل ہوگا، انہیں باضابطہ طور پر جاری کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 40 ویلی ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر غفار لون بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے