عالمی شہرت یافتہ برطانوی پاکستانی باکسر عامر خان نے کراچی اور خصوصاً لیاری کے عوام کی محبت، مہمان نوازی اور کھیلوں سے وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان لمحات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عامر خان نے کہا کہ لیاری میں انہیں جو محبت، اپنائیت اور مہمان نوازی ملی وہ ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کے ساتھ فٹبال میچ دیکھنے کا موقع ملا اور انہیں یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ لیاری کے عوام کے دلوں میں فٹبال کے لیے غیرمعمولی جذبہ اور جنون پایا جاتا ہے۔
The hospitality and love I got in Lyari will be u forgettable, we watched football together, I didn’t realise how much love there is for football here ❤️ #lyari #Karachi pic.twitter.com/VYQPkWL6F3
— Amir Khan (@amirkingkhan) August 1, 2026
انہوں نے اسلام آباد میں قائم باکسنگ اکیڈمی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ ملک بھر میں جدید باکسنگ اکیڈمیاں قائم کی جائیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔
عامر خان نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ باکسنگ کے فروغ کے منصوبے کو فوری ترجیح دی جائے کیونکہ اس وقت ملک میں بے شمار باصلاحیت نوجوان مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار نہیں کر پا رہے۔
Amir Khan Academy located in Islamabad, Pakistan. A message to Maryam Nawaz Sharif, It is a must, that we establish additional boxing academies. I urge the government of Pakistan to expedite this process, as we are currently squandering talent. There are numerous vacant halls and… pic.twitter.com/vHe5r4v6ur
— Amir Khan (@amirkingkhan) August 1, 2026
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں متعدد سرکاری ہالز اور خالی عمارتیں موجود ہیں جنہیں باکسنگ اکیڈمیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسرز کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف مؤثر منصوبہ بندی، جدید سہولیات اور بروقت اقدامات کی ہے۔
عامر خان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر حکومت فوری عملی اقدامات کرے تو پاکستان باکسنگ کے میدان میں عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔













