آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی برتری پر پارٹی قائد محمد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا یہ تسلسل قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور پارٹی کی پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر میں انتہائی مؤثر اور کامیاب انتخابی مہم چلائی، جبکہ انتخابی نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ آزاد کشمیر کے عوام کو مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات یا قبل از وقت بیانیہ؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے، جس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپین پہنچنے کا خواب جان لے گیا، مراکش سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ فٹبالر سمندر میں ڈوب گئی

محمد عباس کو ڈراپ کرنے کی وجہ انجری نہیں، پورٹ آف اسپین کی کنڈیشنز تھیں، بابر اعظم

کیا آپ کا جگر 80 فیصد تک خراب ہوچکا ہے اور آپ کو خبر بھی نہیں؟

مودی حکومت قابض کشمیر میں ہونیوالی دہشتگردی کی ذمہ دار ہے، سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ

امریکا جانے والے 130 سے زائد پاکستانی طلبا کے لیے ایجوکیشن یو ایس اے کی پری ڈیپارچر ورکشاپس

ویڈیو

ای سویپ بیٹری سسٹم کیا ہے؟

نئے صوبے بننے سے گورننس بہتر ہوگی اور فنڈز گراس روٹ تک پہنچیں گے، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر: اسٹڈی، ورک اور وزٹ ویزا کی پراسیسنگ مدت میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے؟

کالم / تجزیہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری