پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1457 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 17 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 60 ڈالر ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔













