بارشوں کے باعث پہاڑی ندی نالے بپھر گئے، دیر میں سیاحوں کی گاڑی پانی میں جاگری، ہائی الرٹ جاری

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر میں شدید مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے دوران رات گئے سیاحوں کی ایک گاڑی برساتی نالہ عبور کرتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ کر نالے میں جا گری۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کی گاڑی رات کے وقت برساتی نالہ عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ تیز بہاؤ کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جا گری تاہم بروقت امداد اور مسافروں کی احتیاط کے باعث تمام افراد بحفاظت باہر نکل آئے۔

دوسری جانب مون سون بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں متعدد ندی نالے بپھر گئے ہیں جس سے اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

سیاحتی اداروں اور مقامی انتظامیہ نے تمام سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران ندی نالوں، برساتی ریلوں اور کچے راستوں سے دور رہیں اور کسی بھی صورت پانی کے بہاؤ کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں خصوصاً رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والے افراد موسمی صورتحال، مقامی انتباہات اور انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے