بین الاقوامی اعزاز یافتہ پاکستانی فلم ’گھوسٹ اسکول‘ کو سندھ میں نمائش کی اجازت کیوں نہ مل سکی؟

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات حاصل کرنے والی پاکستانی فلم ’گھوسٹ اسکول‘ کو سندھ بورڈ آف فلم سنسرز نے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا جس کے باعث فلم سندھ میں ریلیز نہیں ہو سکے گی۔

فلم کی مصنفہ، ہدایت کار اور پروڈیوسر برطانوی نژاد پاکستانی فلم ساز سیماب گل نے بتایا کہ انہیں سنسر بورڈ کی جانب سے فلم مسترد کیے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین فلم فیسٹیول لاس اینجلس میں پاکستانی سینما کا چرچا، 3 فلمیں اعزاز کی حق دار

فلم لڑکیوں کی تعلیم اور سندھ میں موجود نام نہاد ’گھوسٹ اسکولز‘ کے مسئلے پر مبنی ہے۔ فلم کی کہانی 10 سالہ رابعہ کے گرد گھومتی ہے جو تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے گاؤں کا اسکول ’بھوتوں کا سایہ‘ ہونے کی افواہ پھیلا کر بند کر دیا جاتا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ یہ افواہ دراصل اسکول بند رکھنے کا ایک بہانہ ہوتی ہے۔

فلم کی شوٹنگ کراچی کے نواحی علاقوں چشمہ گوٹھ اور ایک دوسرے گاؤں میں کی گئی۔’گھوسٹ اسکول‘ کو عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔ فلم کا پریمیئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں ہوا، جہاں اسے بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ سیماب گل نے یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین فلم فیسٹیول لاس اینجلس میں پاکستانی سینما کا چرچا، 3 فلمیں اعزاز کی حق دار

 فلم کو جدہ کے ریڈ سی فلم فیسٹیول، انڈین فلم فیسٹیول آف لاس اینجلس اور ایشین، افریقی و لاطینی امریکی فلم فیسٹیول میں بھی سراہا گیا اور اعزازات سے نوازا گیا۔

سیماب گل کا کہنا ہے کہ وفاقی سنسر بورڈ اور پنجاب کے متعلقہ حکام نے فلم پر کوئی اعتراض نہیں کیا تاہم سندھ بورڈ آف فلم سنسرز نے اسے ’عوامی نمائش کے لیے غیر موزوں‘ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ریلیز شدہ فلم کی چوری، پروڈیوسر کا نیٹ فلکس پر 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہرجانے کا مقدمہ

سنسر بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فلم کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بورڈ نے اسے عوامی نمائش کے لیے مناسب نہیں سمجھا تاہم فیصلے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ بورڈ آف فلم سنسرز ایک خودمختار ادارہ ہے جس کا 15 رکنی بورڈ فلموں کو نمائش کی اجازت دینے یا نہ دینے کا مجاز ہے اور یقیناً فلم مسترد کرنے کی کوئی معقول وجہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سینما کے بعد ’میرا لیاری‘ ٹی وی اسکرین پر، فلم کب نشر ہوگی؟

سیماب گل نے کہا کہ انہوں نے سنسر بورڈ سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی کی تاہم انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تقریباً 15 ہزار گھوسٹ اسکول موجود ہیں اور یہ ایک نہایت اہم عوامی مسئلہ ہے اس لیے وہ سنسر بورڈ سے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کرتی ہیں۔

فلم ساز کے مطابق اگر فلم کراچی میں ریلیز نہ ہو سکی تو انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ فلم کی تیاری اور تقسیم کے اخراجات انہوں نے اپنی ذاتی سرمایہ کاری سے برداشت کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی پیشرفت مثبت، جلد حتمی شکل دیے جانے کا امکان

پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

میر رضا علی قتل یا خودکشی؟ آخری 48 گھنٹوں میں کیا ہوا، ٹائم لائن نے کیس کے کئی راز بے نقاب کر دیے

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی فاطمہ زہرہ کی وطن واپسی، اپنے پیغام میں کیا کہا؟

ویڈیو

امریکا کی 25 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عالمی ٹیرف کیخلاف عدالت سے رجوع

امریکا نے ویزا بانڈ پروگرام مستقل کر دیا، پاکستان مستثنیٰ قرار

سولر صارفین کے لیے اہم خبر، نئی سولر پالیسی میں بڑی سہولت مل گئی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ