ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب میں دن کے اوقات میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہے گی، جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، لیہ، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں تیز بارش بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال برقرار

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، ملاکنڈ، بونیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور وزیرستان میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، جبکہ ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ژوب اور بارکھان کے گرد و نواح میں شام یا رات کے وقت چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:بارشوں کے باعث پہاڑی ندی نالے بپھر گئے، دیر میں سیاحوں کی گاڑی پانی میں جاگری، ہائی الرٹ جاری

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند علاقوں میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش راولپنڈی کے گوالمنڈی میں 46 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کچہری میں 43 ملی میٹر، اسلام آباد کے بوکرا میں 27 ملی میٹر اور بابوسر میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ