وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے گورننس کا نظام مزید مؤثر ہو سکتا ہے اور ترقیاتی فنڈز نچلی سطح تک بہتر انداز میں پہنچ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے انتظامی یونٹس اور نظام حکومت پر بحث تیز، محسن نقوی کے بیان پر سیاسی تجزیہ کاروں کی کیا رائے ہے؟
شہریوں کا کہنا تھا کہ بڑے صوبوں میں آبادی اور رقبہ زیادہ ہونے کے باعث انتظامی معاملات پر حکومت کی گرفت کمزور پڑ جاتی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
مزید پڑھیے: محسن نقوی کے خیالات سے بڑی حد تک اتفاق، اصلاحات کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا مشورہ
ان کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے نہ صرف عوامی مسائل کے حل میں آسانی ہوگی بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم، بہتر منصوبہ بندی اور مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کی رفتار بھی تیز ہوگی۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔













